عثمان طارق کا خوف بھارتی کھلاڑیوں کی پریکٹس کی ویڈیو وائرل



(ویب ڈیسک)بھارتی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں عثمان طارق کو کھیلنے کی پریکٹس شروع کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کھلاڑی عثمان طارق کو کھیلنے کی پریکٹس کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپنر عثمان طارق کی طرح آکر رکتے ہیں پھر گیند کرتے ہیں۔

 کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسپن اٹیک اچھا ہے، عثمان طارق مختلف بولر ہیں لیکن اس جیسے بولر کھیلے ہیں اور اس کو بھی کھیل لیں گے، پاکستان ٹیم کی بولنگ اچھی کررہی ہے لیکن ان کو کھیلنے کے پلانز ہیں۔

بھارتی کپتان نے کہا تھا کہ پاکستان کو کولمبو میں دو میچ کھیلنے کا فائدہ ہے، بارش یا خراب موسم ہمارے بس میں نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی کتنا بھی بول لے پاک بھارت میچ نارمل میچ ہے لیکن ایسا نہیں، کھلاڑی چاہتے ہیں کہ اچھا میچ کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں:کولمبو:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ کل کولمبو میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *