عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات، صحت اور قانونی معاملات پر گفتگو


پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان جیل میں ملاقات کروا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات طے شدہ دن پر جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات کے دوران عمران خان کی صحت کی صورتحال، آنکھ کی بیماری اور جاری علاج سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان عدالتوں میں زیرِ سماعت اپیلوں اور دیگر قانونی معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دوبارہ اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *