عمران خان رات گئے اسپتال منتقل، آنکھ کے فالو اَپ علاج کے بعد واپس جیل پہنچا دیا گیا


بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھوں کے علاج کے لیے پمز اسپتال لایا گیا۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے علاج کے لیے ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن کی دوسری خوراک دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق طریقہ علاج سے قبل کارڈیالوجسٹ اور فزیشن نے طبی معائنہ کیا جس کی رپورٹ نارمل قرار پائی۔ اس کے علاوہ عمران خان کا ایکو کارڈیوگرافی اور ای سی جی ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کے نتائج نارمل آئے۔

پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انجیکشن ماہر امراضِ چشم اور ویٹریو ریٹینل سرجن کی نگرانی میں لگایا گیا جبکہ اس عمل کو ڈے کیئر سرجری کے طور پر مکمل کیا گیا، پروسیجرکے وقت پمز اور شفا آئی اسپتال کے ماہر امراض چشم موجود تھے۔

علاج سے قبل، دوران اور بعد میں عمران خان طبی طور پر مستحکم رہے، ضروری ہدایات اور فالو اَپ مشوروں کے ساتھ انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *