
(ویب ڈیسک )سری لنکا کے سابق لیجنڈری کرکٹر سنتھ جے سوریا نے رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سنتھ جے سوریا نے بتایا کہ انہوں نے آج اپنے دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا، جو وہ اپنے کرکٹ کے دنوں سے مسلسل رکھتے آ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ خوبصورت روایت آج بھی جاری ہے اور انہیں اس پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سٹار کرکٹر نے بطور پائلٹ بھی مہارت ثابت کردی
جے سوریا کے اس عمل کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں مختلف صارفین نے ان کے اس جذبے اور مذہبی ہم آہنگی کے پیغام کو مثبت انداز میں لیا۔
واضح رہے کہ سنتھ جے سوریا نے 110 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی جبکہ 445 ون ڈے اور 31 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز بھی کھیل چکے ہیں۔












Leave a Reply