فن ایلین نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تیز ترین سینچری بنا دی


(24نیوز) فن ایلن نے آج کلکتہ  میں آئی سی سی ٹی توینٹی ورلڈ کپ کی ہسٹری میں تیز ترین سینچری بنا دی۔  آج یوں لگتا تھا کہ فن ایلین پہلے ہی سوچ کر آئے تھے کہ فاسٹ کرکٹ فارمیٹ میں تیز ترین بیٹنگ کا نیا صفحہ لکھ کر ہی واپس آنا ہے۔ 

دیکھنے والوں کو یہ ہی لگا کہ آج ایلن ایک مشن پر تھا کیونکہ اس نے ساؤتھ افریقہ کے بہترین باؤلرز کو بچوں کی طرح ٹریٹ کیا، کسی کا دباؤ نہیں لیا، ایسے امیزنگ شاٹ کھیلے کے کرکٹ کو جاننے والے ان کی ہر شاٹ کو ری پلے کر کے دوبارہ دیکھنے کی حسرت کرتے رہے۔

  ایلین نے صرف 33 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنائے۔ آج جو ہوئی یہ دراصل مردوں کے T20 ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری تھی۔

 نیوزی لینڈ اتوار کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گا تو فن ایلن کے ساتھ ٹم سیفرٹ کو ایک بار پھر موقع ملے گا کہ اس ریکارڈ کو کچھ اور بہتر بنانے کی سعی کریں۔

Caption پاکستان سپر ایٹ گروپ مین برش سے میچ منسوخ ہونے کے سبب مار نہ کھاتا تو صاحبزادہ مزید رنز بنا کر ایک ورلڈ کپ میں  انفرادی مجموعہ کو ناقابلِ تسخیر بنا سکتے تھے۔ تاہم اب بھی ان تک پہنچنے کے لئے  فائنل کھیلنے والے بیٹرز کو کم از کم سینچری کرنا پڑے گا۔

یہ جاننا دلچسپ ہو گا کہ آج کی سینچری کرنے کے بعد فن ایلن ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ سکورنگ بیٹس کی لسٹ میں صاحبزادہ فرحان نے  94 رنز پیچھے رہ گئے ہیں۔ ٹم سیفرٹ بھی آج ٹاپ فائیو بیٹس کی لسٹ میں واپس آئے لیکن وہ صاحبزادہ فرحان سے  109 رنز پیچھے ہیں۔

Caption  فائنل میچ میں صاحبزادہ کےٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ  ریکارڈ کے نزدیک پہنچنے کے لئے ٹم سیفرٹ کو 110 ررنز بنانا پڑین گے۔  ایلن کے لئے یہ بار  94 رنز کی بلندی پر فکس ہے۔ سیفرٹ کی یہ فوٹو 27 اپریل  2025 کو لاہور کے قذافی ستیڈیم میں پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوینٹی میچ میں  بنی ۔

ایلن اور سیفرٹ کے پاس اس ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا ٹاپ بیٹ بننے کے لئے اب صرف ایک چانس ہے اور ٹارگٹ بہت بڑا ہے۔  آخر صاحبزادہ کی جگہ لینا ہے، یہ  کوئی مذاق تو نہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *