قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 7 سے 18 مارچ تک پشاور میں منعقد ہوگا



(24 نیوز)قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج 7 مارچ سے 18 مارچ تک عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہوگا، جس کے تمام میچز کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے پہلے دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 نے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

پہلے میچ کے لیے ریسکیو اہلکار سٹیڈیم میں تعینات کر دیئے گئے ہیں، جو گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے ساتھ موجود رہیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کریں گے۔

18 ریسکیو اہلکار مختلف مقامات پر فرسٹ ایڈ بیگ کے ساتھ تعینات ہوں گے جو شائقین کو بروقت طبی امداد فراہم کریں گے، سٹیڈیم میں 2 ایمبولینسز اور 1 فائر وہیکل تعینات جبکہ میڈیکل ٹیکنیشنز فرسٹ ایڈ کٹس اور دیگر طبی سامان کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے۔

کھلاڑیوں کی ہوٹل سے سٹیڈیم آمد و رفت کے دوران بھی ایمبولینسز سٹینڈ بائی رہیں گی تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :8پاکستانی عہدیدار عالمی ٹینس کمیٹیوں کا حصہ





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *