قومی ٹی ٹوینٹی کپ؛ کراچی وائٹس سیالکوٹ کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گئے



(ویب ڈیسک)   پشاور میں کھیلنے جانے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیالکوٹ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر  فائنل میں جگہ بنا لی۔

پشاور میں جاری میچ میں سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔ سیالکوٹ کی جانب سے حسن نواز نے 43، خواجہ ارحم نے 40 جبکہ علی افضل نے 26 رنز بنائے۔ اسامہ میر نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

کراچی وائٹس کی جانب سے باؤلنگ میں محمد اصغر نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میر حمزہ، ثاقب خان اور دانش عزیز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی وائٹس نے جارحانہ آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف 15ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کراچی وائٹس کی جیت میں عبداللہ فضل  نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کلیدی کردار ادا کیا جبکہ سعود شکیل نے 46 رنز بنائےسیالکوٹ کی جانب سے باؤلنگ میں اسامہ میر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حمزہ نظر اور صفیان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس فتح کے ساتھ کراچی وائٹس کی ٹیم قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں وہ ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتی ہے

یہ بھی پڑھیئے:  میڈیکل رپورٹ نے سب کچھ بدل دیا؛ شاہ رخ رومینس کے شہنشاہ کا تخت واپس لینے کیلئے آ رہے ہیں





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *