قومی کرکٹر عماد وسیم نے دوسری شادی کرلی



(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق  آل راؤنڈر عماد  وسیم نے دوسری شادی کرلی۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں عماد وسیم نے اپنی دوسری شادی کی اطلاع دی،عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی جو کہ میری  زندگی کے سب سے مشکل ادوار میں سے ایک تھا تاہم اس کے باوجود اس دوران مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں میرے بچوں کی صورت میں عطا ہوئیں جن  سے میں بے انتہا محبت کرتا ہوں اور یہ محبت کبھی ختم نہیں ہوگی۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں ضرورت سے زیادہ عرصے تک صبر کرتا رہا اور امید کا دامن تھام کر اُن چیزوں کو بچانے کی کوشش کرتا رہا جو میرے لیے سب سے زیادہ اہم تھیں، اس دوران میں نے کچھ ایسے فیصلے کیے جن پر مجھے افسوس ہے کیونکہ میری تاخیر اور خاموشی ایک ایسی صورتِ حال کا باعث بنی جس میں ایک بے گناہ شخص کو ناحق پرکھا گیا اور ایسی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کی وہ مستحق نہیں تھی، اس معاملے پر میں خود کو ذمہ دار سمجھتا ہوں۔

آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل اور اپنے والدین کی رہنمائی سے میں نے اب نائلہ سے نکاح کر لیا ہے، یہ قدم سوچ سمجھ کر اور واضح نیت کے ساتھ اٹھایا گیا ہے تاکہ ایک ایسی زندگی شروع کی جاسکے جو سکون، استحکام اور باہمی احترام پر قائم ہو، نائلہ  میری زندگی میں وقار، سکون اور  استحکام لانے کا باعث بنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  سب سے بڑھ کر میری وابستگی اپنے بچوں کے ساتھ ہے،باپ ہونا صرف نان و نفقہ فراہم کرنے کا نام نہیں بلکہ  باپ کی موجودگی، محبت اور رہنمائی بھی اس کا حصہ ہیں،اپنی پوری کوشش کے باوجود  میں اب بھی اُن سے ملنے سے قاصر ہوں،میری واحد خواہش یہ ہے کہ میں اُن کی زندگی میں فعال اور بامعنی کردار ادا کر سکوں۔

انہوں نے اپیل کی کہ میری ذاتی زندگی کو  وقار  اور  رازداری کے ساتھ دیکھا جائے،ہر بات پر عوامی مباحثہ ضروری نہیں ہوتا اور نہ ہی ہر معاملے پر تبصرہ لازم ہے،بعض اوقات آگے بڑھنے کا سب سے باوقار راستہ ہمدردی اور حدود کے احترام کے ساتھ اختیار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان بائولرراشد خان نے ٹی 20 میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *