
(حافظ شہباز )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی ملاقات ، چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ کا استعمال کرنے کا مشورہ دیدیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی بغیر کسی دباؤ کے دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دے۔
محسن نقوی نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کی پرواہ نہ کی جائے اور ٹیم کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش کیخلاف متنازع رن آؤٹ، سلمان علی آغا کا ردعمل سامنے آگیا
انہوں نے سلیکشن کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی مکمل حمایت سلیکٹرز کے ساتھ ہے۔
اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے اراکین مصباح الحق، سرفراز احمد، اسد شفیق اور عاقب جاویدنے اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔











Leave a Reply