
(احمد منصور)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے ایڈہاک گورننس اینڈ مینجمنٹ کمیٹی قائم کر دی، اولمپیئن حسن سردار اور اصلاح الدین پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کے مشترکہ چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔
قومی ٹیم سلیکشن، خصوصی ٹریننگ اور کوچز و کھلاڑیوں کے لیے سخت معیار مقرر کرنے کا مینڈیٹ سونپ گیا ہے، طویل المدتی مینجمنٹ کے انتخاب کا اختیار پروفیشنل ایڈوائزری کمیٹی کو دے دیا گیا ہے۔
کارپوریٹ گورننس، مارکیٹنگ اور وسائل کے امور کو تکنیکی معاملات سے الگ کر دیا گیا ہے، کیپٹن فرخ عتیق کو ایچ آر اور فنانس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
شکیل شاہ ممبر کسٹمز کو ڈپارٹمنٹل کوآرڈینیشن اور آؤٹ ریچ کا ٹاسک مل گیا، امیر ابراہیم سی ای او جاز کو کارپوریٹ اور مارکیٹنگ سپورٹ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
غلام علی ملاح ای ڈی آئی بی سی سی کو سکول و کالج سپورٹس کے فروغ کا ہدف دیا گیا ہے، بریگیڈیئر ریٹائرڈ اکمل عزیز سروسز اور ادارہ جاتی رابطوں کے نگران مقرر کیے گئے ہیں۔
گورننس کمیٹی کے تمام اراکین اعزازی بنیادوں پر خدمات انجام دیں گے، پی ایچ ایف ترجمان کا کہنا ہے یہ عبوری روڈ میپ ہے، کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔
ملک بھر کے اداروں کو متحرک کر کے ہاکی کو گراس روٹ لیول تک لے جانے کا اعلان کیا گیا ہے، پی ایچ ایف نے عزم کا اظہار کیا کہ شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر قومی کھیل کو عالمی سطح پر دوبارہ مقام دلایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :افغانستان میں 40 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار












Leave a Reply