
(حافظ شہباز علی)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سائیکلنگ ریس ہوئی جس میں600 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہونے والی فیملی فن ریس میں سائیکلسٹ نے 12 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، بچوں کی ریس میں ایان عدیل،لڑکیوں میں زینب فرحان اورلڑکوں میں علی ناصر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
سائیکلسٹس نے ریس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا،صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب نے خود بھی ریس میں حصہ لیا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،ان کااس موقع پر کہنا تھا کہ لاہور میں ریکارڈ دس ہزار میراتھن کی تیاری کر رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کا سولر سسٹم کنکشنز کی بلنگ پر یو ٹرن
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر ریس کے دوران سائیکل ڈس بیلنس ہونے کے باعث گر گئے جس پر انہیں فوری طبی امداد دی گئی،تاہم گرنے کے باوجود صوبائی وزیر کھیل نے ریس مکمل کی۔












Leave a Reply