لاہور ڈویژن ماس ریسلنگ وومین ٹیم کا انتخاب مکمل



(سندس تیمور)کھیلتا پنجاب پنک گیمز کے سلسلے میں لاہور ڈویژن ماس ریسلنگ وومین ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز ایلیٹ ٹریننگ سینٹر نشتر پارک میں منعقد ہوئے، ٹرائلز کا انعقاد عقیل جاوید بٹ، پریزیڈنٹ لاہور ڈویژن ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کی زیر اہتمام کیا گیا۔

ٹرائلز میں لاہور، قصور اور شیخوپورہ سے 25 گرلز نے حصہ لیا۔ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے اعزازی پریس سیکرٹری سہیل جاوید بٹ کے مطابق یہ ٹرائلز پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اور طارق خانزادہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔

ٹرائلز کے بعد 8 گرلز سندس تنویر، خدیجہ سعید، کشف الطاف، علیزہ جواد، عائشہ رشید، فضا قادر، راحت شمس اور سدرہ ریاض کو کامیاب قرار دے کر لاہور ڈویژن وومین ٹیم کے لیے منتخب کر لیا گیا۔

نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ گوجرانوالہ کے سلور میڈلسٹ عبداللہ سہیل بٹ اور نائلہ مقصود بٹ نے ٹرائلز کے دوران ریفری کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر طارق خانزادہ نے منتخب ہونے والی گرلز کو شاباش دی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں :  انڈر 19 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے جاپان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *