مئی کی جنگ میں افواج پاکستان نے ہندوستان کو سبق سکھایا، اور وہ وقت جلد آئے گا جب کشمیر بنے گاپاکستان


وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مئی 2025 کی جنگ میں افواج پاکستان نے ہندوستان کو وہ سبق سکھایا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ مظفر آباد کی یونیورسٹی آف آزاد کشمیر میں طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا لیپ ٹاپ کوئی مشین نہیں یہ ایک وژن ہے، اگر لیپ ٹاپ دینا رشوت ہوتی تو کیا آج ہمارے نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر بن سکتے تھے؟ آج تک ایک لیپ ٹاپ بھی سفارش پر نہیں دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا آزادکشمیر میں چار دانش اسکولوں کی تعمیر کی منظوری دی ہے، جلد یہاں دانش یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا مئی 2025 کی جنگ میں افواج پاکستان نے ہندوستان کو وہ سبق سکھایا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا، وہ وقت جلد آجائے گا جب کشمیر بنے گاپاکستان اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا، اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے کشمیریوں کو اُن کا حق دلوائیں گے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *