
(ویب ڈیسک )نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ماہرین کرکٹ کا ماننا ہے کہ اس بار کیویز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
اسی حوالے سے سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مضبوط امیدوار قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مائیکل وان نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت سکتا ہے، اس کے پاس کھلاڑیوں کا مضبوط گروپ ہے۔
NZ can win the T20 World Cup .. they have such a strong group of players .. This could be the one ..
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) January 19, 2026
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی ابھی بھارت کے خلاف سیریز جاری ہے جس میں کیوی ٹیم نے بھارتی میدان میں میزبان ٹیم کے خلاف 2-1 سے ون ڈے سیریز اپنے نام کی اور اب کل سے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ناگپور میں ہوگا۔
علم میں رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری ہورہا ہے جس میں نیوزی لینڈ ٹیم گروپ ڈی میں افغانستان، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور یو اے ای کے خلاف میدان میں اترے گی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلد کپ کے لیے نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا ہے۔اگلے ماہ بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں میچل سینٹنر کی قیادت میں فن الین، مائکل بریسول، مارک چیمپمن، ڈیون کانوے اور جیکب ڈفی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں لوکی فرگاسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، جیمی نیشم، گلین فلپس، رچن رویندرا، وکٹ کیپر بیٹر ٹم سیفرٹ اور اش سودھی شامل ہیں۔











Leave a Reply