
(24 نیوز)پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی بیٹی نے سکول میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کِٹ پہن لی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی ذاتی زندگی کی ایک خوبصورت جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے.
جس میں ان کی ننھی بیٹی کو سڑک پر چلتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
مائیک ہیسن نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی یہ تصویر شیئر کی ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ تصویر خوب چھائی رہی۔
مزید پڑھیں:آسٹریلین کرکٹر کیمرون گرین نے عثمان طارق سے معافی مانگ لی؟
تصویر کے ساتھ کیپشن میں مائیک ہیسن نے لکھا ہے کہ میری سب سے چھوٹی سپورٹر آج اپنی ٹیم کی کِٹ پہن کر سکول گئی، اپنی تمام بچیوں کو بہت یاد کرتا ہوں۔
مداحوں کی جانب سے اس تصویر پر محبت بھرے تبصرے کیے جا رہے ہیں.
جبکہ کئی صارفین نے اسے پاکستان کرکٹ کے لیے ایک خوبصورت اور مثبت پیغام قرار دیا ہے.












Leave a Reply