
(24 نیوز)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث انگلینڈ کے کرکٹ سیزن میں استعمال ہونے والی ڈیوک کی گیند کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہونے کے باعث کلبز کو مکمل تعداد میں گیندیں فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹیموں کو ابتدائی طور پر صرف 50 فیصد گیندیں دی جا رہی ہیں۔
انگلینڈ میں ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیوک کی گیند استعمال کی جاتی ہے، ہر سیزن میں تقریباً 4 سے 5 ہزار گیندیں تیار کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ میں نیا کرکٹ سیزن 3 اپریل سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں:کیوی کرکٹر گلین فلپس نے بطور پائلٹ بھی مہارت ثابت کردی












Leave a Reply