مشرق وسطی میں کشیدگی کرکٹ سیریز ملتوی کر دی گئی 



( ویب ڈیسک ) افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی وائٹ بال کرکٹ سیریز ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول وائٹ بال سیریز مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث ملتوی کی گئی ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ ( اے سی بی) نے سری لنکا کے ساتھ وائٹ بال سیریز کی میزبانی یو اے ای میں کرنی تھی مگر اب افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کو ری شیدول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پُراسرار ڈرون نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

اے سی بی کے مطابق سری لنکا کے ساتھ وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک یو اے ای میں کھیلی جا نی تھی مگر اب وائٹ بال سیریز کو رواں سال کے آخر تک ری شیڈول کیا گیا ہے۔

اے سی بی کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر لاجسٹک مسائل کی وجہ سے سیریز کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔

علم میں رہے کہ دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 13 ، 15 اور 17 مارچ کو شارجہ اسٹیڈیم میں ہونے تھے جبکہ ون ڈے میچز 20 ، 22 اور 25 مارچ کو دبئی میں ہونے تھے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *