معین علی کا بابر اعظم کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا مشورہ



( ویب ڈیسک ) سابق انگلش کرکٹر معین علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے اہم مقابلے سے قبل پاکستان ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے معین علی نے بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادیو کو وہ بیٹر قرار دیا جس سے پاکستان کو سب سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے، ان کے مطابق سوریہ کمار یادیو کسی بھی وقت میچ کا نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

معین علی نے بھارتی بولنگ اٹیک کا ذکر کرتے ہوئے فاسٹ بولر بومرا اور اسپنر کلدیپ یادیو کو بھی پاکستان کے لیے خطرناک قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ بمراہ اور کلدیپ یادیو کسی بھی کنڈیشن میں میچ ونر ثابت ہو سکتے ہیں۔

 یہ بھی  پڑھیں :کون ان کون آؤٹ؟سلمان آغا نے سب بتا دیا

معین کا کہنا تھا کہ عام طور پر پریماداسا اسٹیڈیم کی وکٹ اسپنرز کو مدد فراہم کرتی ہے، تاہم وہ توقع کرتے ہیں کہ اس بڑے میچ کے لیے متوازن پچ تیار کی جائے گی تاکہ دونوں ٹیمیں اپنا فطری کھیل پیش کر سکیں اور مقابلہ سنسنی خیز بنے۔

پاکستانی ٹیم کے کمبی نیشن پر بات کرتے ہوئے معین علی نے مشورہ دیا کہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے، حتیٰ کہ بابر اعظم کی جگہ انہیں موقع دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی اور خواجہ نافع کو بھی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے، جبکہ وکٹ کیپنگ کے شعبے میں بھی تبدیلی پر غور کیا جا سکتا ہے تاکہ ٹیم کا توازن بہتر بنایا جا سکے۔

 معین کے مطابق فخر زمان جارحانہ انداز میں کھیل کر بھارت کے مضبوط بولنگ اٹیک کا بھرپور مقابلہ کر سکتے ہیں اور پاکستان کو بہتر آغاز فراہم کر سکتے ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *