مفتی پوپلزئی کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی ہفتے کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔
پشاور کے علاقے تھانہ کابلی میں قائم جامع مسجد قاسم خان میں ماہ شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے مفتی پوپلزئی کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا ،شوال کا چاند دیکھنے کیلیے اجلاس مولانا خیر البشر کی زیر نگرانی ہوا جبکہ مفتی پوپلزئی طبیعت ناسازی کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے۔
اجلاس میں متفقہ طور پر چاند نظر نہ آنے اور 30 روزے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمیٹی کے مطابق یکم شوال اور عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتے کو مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔













Leave a Reply