
(ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم کے تحت نصب کیمروں نے دھونی کو ان کی رہائش گاہ کے قریب تیز رفتاری سے گاڑی بھگاتے ہوئے ریکارڈ کیا۔
رپورٹس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر سابق کپتان کو موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ایک ہزار بھارتی روپے کا ای چالان جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عادل راجہ کی اپیل مسترد،12کروڑروپےجرمانہ عائد
دوسری جانب اس سے قبل جھارکھنڈ اسٹیٹ ہاؤسنگ بورڈ نے رانچی میں رہائشی پلاٹ کے مبینہ غلط استعمال پر بھی دھونی کو نوٹس جاری کیا تھا۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ رہائشی پراپرٹی تجارتی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔












Leave a Reply