وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ میانوالی نے چار سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کرنے والوں کو مینڈیٹ دیا، مگر اس دوران علاقے میں خاطر خواہ ترقی نہ ہو سکی۔
میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دور گزر چکا جب لوگ میانوالی سے ووٹ لے کر واپس چلے جاتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ماضی میں یہ کہتے رہے کہ (ن) لیگ کے دور میں صرف لاہور میں ترقی ہوئی، وہ آج میانوالی کی بدلتی تصویر دیکھ لیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گرین بس سروس، جدید طبی سہولیات اور ترقیاتی منصوبے اب صرف لاہور تک محدود نہیں بلکہ میانوالی کو بھی وہی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہیں۔
مریم نواز نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی نے چار سال تک حکومت کرنے والوں کو موقع دیا، لیکن یہاں ترقی نہیں آئی، اس لیے عوام آئندہ کسی “فراڈ” کو ووٹ نہ دیں۔
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ میانوالی میں کالج آف الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز، زرعی کالج اور لا کالج قائم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اللہ نے مزید تین سال دیے تو پنجاب کی تقدیر بدل جائے گی اور میانوالی کسی بھی حوالے سے محروم نہیں رہے گا۔













Leave a Reply