ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کے کرائے میں 33 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے آج اعلان کیا ہے کہ میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 26 مارچ سے ہوگا۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ قاقتھارٹی کے اعلان کے مطابق تمام بی آر ٹی بشمول پاکستان میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ ہوگا۔
لال رنگ کی میٹرو بس کا راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں کرایہ 40 روپے کردیا گیا ہے۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اعلان کے مطابق گرین ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے افراد کو 15 روپے رعایت ہوگی۔
پاکستان ریلویز نے بھی ڈیزل قیمتوں میں 20 فیصد سے زیادہ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔
پاکستان ریلوے کے مسافروں کے لئے اکانومی کلاس کا کرایہ 5 فیصد، اے سی کلاس کا کرایہ 10فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔
مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ پاکستان ریلویز خود برداشت کرے گی۔
ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ مال گاڑیوں کے فریٹ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہےْ مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے فریٹ میں اس اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے تمام مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔
تاہم کرائے بڑھنے کا اطلاق پہلے سے کی ہوئی بکنگ پر نہیں ہوگا۔ جو مسافر اور تاجر مال بردار گاڑیوں میں یا مسافر گاڑیوں میں اب تک بکنگ کرا چکے ہیں انہیں پرانی ٹکٹ اور فریٹ پر ہی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔













Leave a Reply