نمیبیا کا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف 



(ویب ڈیسک )ٹی 20 ورلڈکپ کے دسویں میچ میں نیدر لینڈز کی 157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کےخلاف بیٹنگ جاری ہے ، ڈچ ٹیم نے 9 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان  پر 72 رنز بنا لئے ْ۔

 تفصیلات کے مطابق دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 نمیبیا نے مقررہ 20 اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ جان نکول لافٹی ایٹون 42، جان فرائیلنک 30، جے جے اسمٹ 22 اور کپتان جرہارڈ ایراسمس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

  یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ ،بھارتی کرکٹ بورڈ نےانکار کر دیا

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک اور باس ڈی لیڈ نے 2،2 جبکہ فریڈ کلاسن اور آریان دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز کو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

دوسری جانب نیمیبیا کی ٹیم ایونٹ میں آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *