
(24 نیوز)پی سی بی کی جانب سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کے شیڈول اور سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے ، کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 23 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ7 سے 18 مارچ تک پشاور میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں لاہور وائٹس، پشاور، فیصل آباد، کراچی وائٹس اور بہاولپور شامل، گروپ بی دفاعی چیمپئن لاہور بلوز، سیالکوٹ، ملتان، ایبٹ آباد اور کراچی بلوز پر مشتمل ہے۔
گروپ سٹیج اور سیمی فائنلز کے دوران 1 دن میں 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ شام سوا 4 بجے، دوسرا میچ رات سوا 9 بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین مؤخر کردی گئی












Leave a Reply