نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست جنوبی افریقا نے سپر 8مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا



(ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی اور سپر8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

احمد آباد میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹ پر 175رنز سکور کیے تھے۔مارک چیپمین نے 48 اور ڈیرل مچل نے 32 رنز کی اننگز کھیلیں۔

جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو یانسن نے 40 رنز کے عوض 4  وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں جنوبی افریقا نے 176 رنز کا ہدف با آسانی 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 
ایڈم مارکرم نے 44 گیندوں پر 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ملر 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

یوں جنوبی افریقا نے ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کی اور گروپ ڈی سے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ نے مایہ ناز آل راؤنڈر کیساتھ معاہدہ منسوخ کردیا، وجہ بھی سامنے آ گئی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *