نیپال کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری



(24 نیوز)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 25 واں گروپ میچ نیپال اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

وانکھیڈے میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیپال کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

نیپال نے اب تک 13.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنا لئے ہیں۔  

دونوں ٹیمیں گروپ سی میں شامل ہیں اور آج اپنا رواں ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں۔

ویسٹ انڈیز اپنے پہلے دو میچز میں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کو شکست دے چکا ہے جبکہ نیپال کو اپنے دو میچز میں اٹلی اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

مزید پڑھیں:پاک بھارت میچ سے قبل اوپنر ابھیشیک شرما کا اہم ویڈیو بیان آگیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *