
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے زبردست ریکارڈ بنادیا۔
بھارتی شہر احمد آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سنجو سمسن نے 14ویں اوور میں راچین راویندرا کی گیندوں پر3 چھکے لگا کر بھارت کو ایک اور ریکارڈ دلا دیا۔
اس کے ساتھ ہی بھارت پہلی ٹیم بن گیا ہے جس نے کسی بھی ورلڈ کپ ایڈیشن میں 100 چھکوں کا ہندسہ عبور کیا۔ اب ٹیم کے مجموعی چھکے کی تعداد 102 ہو گئی ہے۔
بھارتی بیٹر سنجو نے 46 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شائقین کو محظوظ کیا، لیکن آخرکار وہ ایک فل ٹاس گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ؛نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر مٹھا خان شہید ہوگئے












Leave a Reply