ورلڈ ریکارڈز کے ڈھیر لگا دینے والےبابر اعظم کو کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ مل گیا



(ویب ڈیسک) کرکٹ میں شاندار ورلڈ ریکارڈز کے ڈھیر لگا دینے والے بابر اعظم کی پرفارمنس کچھ نرم کیا ہوئی، لوگ انہیں کرکٹ سے بریک لینے کے بھی مشورے دینے لگے۔  عظیم بیٹر بابر اعظم کو کرکت سے بریک لینے کا مشورہ دینے والی ہستی کوئی معمولی نہیں خود اپنے وقت کے ایک شاندار بیٹر ہیں.

اظہر علی نے بابر اعظم کو کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ دیا ہے۔ حالانکہ کرکٹ کی ہسٹری یہ ہے کہ جب  کوئی بہت کچھ کر چکا کرکٹر پرفارمنس مین کمی کے بحران مین پھنستا ہے تو اسے کھی لکے میدان سے باہر نہین نکالا جاتا بلکہ اس کی بے عملی یا کم عملی کا سپیل ختم ہونے کا صبر سے انتظار کیا جاتا ہے۔
 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بہرحال کافی خلوص کے ساتھ  بابر اعظم کو کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ دے دیا ہے۔

ایک نیوز چینل کے عید سپیشل شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ وہ 6 ماہ کے لیے کرکٹ سے بریک لے لیں۔

  عاقب جاوید کے سوال پر اظہر علی نے کہا کہ اس وقفے کے دوران بابر اعظم  اپنی اکیڈمی پر توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے عید پر کچن سنبھال لیا؛ گھر والوں کے ششکے! سپر بیٹر نے کیا بنایا؟ بوجھو تو جانیں

اظہر علی نے کہا کہ شاہین آفریدی بھی دو سے تین ماہ کو بریک لیں اور فٹنس کو بہتر کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو مشورہ ہے کہ ایک جاب کو لے کر اس پر فوکس کریں۔

 ایک سوال کے جواب میں اظہر علی نے تسلیم کیا کہ  شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور محمد رضوان کی نسبت بابر اعظم بہترین کپتان ہیں۔

سابق کپتاناظہر علی نے کہا کہ سکل کے اعتبار سے شاہین آفریدی سے زیادہ بہتر بولر نسیم شاہ ہیں جبکہ عمر گل کی یارکر سب سے بہترین ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ بھارت کے اب تک بہترین کپتان کپل دیو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی اور شاداب خان میں دلچسپ کردار حسن علی کا ہوتا ہے، اظہر علی نے ی ہبھی بتا دیا کہ وہ کوچنگ کیرئیر میں جانے کے لئے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہ،  اگر کوئی آفر ہوئی تو کوچ بننا پسند کروں گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *