ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو دھچکا، فاسٹ باؤلر ایڈم ملن ان فٹ ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر



(24 نیوز)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ایڈم ملن انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ایڈم ملن کو جنوبی افریقا کی لیگ ایس اے ٹوئنٹی میں ہیمسٹرنگ انجری ہوئی تھی، اب ان کی جگہ کائل جیمیسن کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سری لنکا ، انگلینڈ کے میچ میں ورلڈ کپ ٹرافی کی پیراشوٹ کے ذریعے میدان میں آمد

کائل جیمیسن ورلڈکپ کی لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *