وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی ملاقات، غزہ امن بورڈ اور داخلی سلامتی امور پر مشاورت


وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کے درمیان ایوانِ صدر میں اہم ملاقات ہوئی جس میں قومی اور داخلی سلامتی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے اور ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

غزہ امن بورڈ اور قومی سلامتی پر گفتگو

ملاقات میں غزہ امن بورڈ کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف پر بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتحال اور سفارتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ داخلی سلامتی کے امور اور آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق قیادت نے ملک میں استحکام، قومی مفادات کے تحفظ اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *