وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ اہم دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ قطر کی قیادت سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے قیام کے دوران قطر کے امیر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر گفتگو متوقع ہے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ اس پیش رفت کا تسلسل ہے جو واشنگٹن میں قطری حکام سے ملاقات کے دوران طے پایا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دو مارچ سے روس کا دو روزہ دورہ بھی کریں گے۔ روس میں وہ صدر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق روسی قیادت کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور صنعتی تعاون سمیت اہم امور پر مذاکرات متوقع ہیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دوروں کا مقصد علاقائی اور عالمی سطح پر پاکستان کے سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانا اور معاشی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنا ہے۔













Leave a Reply