وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی تنظیم نو کی اصولی منظوری دیدی


وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں اسلام آباد میں ایک اجلاس میں پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی تنظیم نو کی اصولی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ واضح متعین مدت کے ساتھ ادارے کی تنظیم نو کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زرعی تحقیقاتی کونسل کو چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کی طرز پر زرعی تحقیق کے حوالے سے اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ زرعی تحقیق ملکی زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

اجلاس کے دوران پی اے آر سی کو زرعی تحقیق کا جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ فعال ادارہ بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *