وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا


وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور  ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان کیا ہے۔ قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ  دل کی گہرائیوں سے سب کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، عید قومی یکجہتی اور اجتماعی ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے، عید کی خوشیاں تب پوری ہوتی ہیں جب انہیں اپنے اردگرد لوگوں کے ساتھ بانٹیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  آج دنیا ایک غیرمعمولی آزمائش سے دوچار ہے،  ہمارے خطے میں جاری جنگ نے عالمی معیشت اور امن واستحکام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، خطے میں برادر ممالک کی توانائی تنصیبات  پر ہونے والے حملوں نے بحران بڑھا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  خدشہ ہے کہ یہ بحران مزید بڑھ سکتا ہے، اس وقت عالمی منڈی میں خلیجی تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، جو تیل چند ہفتے پہلے 72 ڈالر فی بیرل تھا وہ آج 158 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے، حالیہ تاریخ میں مہنگائی کا طوفان جنم لے رہا ہے، مارچ کے آغاز  میں تیل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے نے عوام پر بہت بوجھ ڈالا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافےکی تجویز کو مسترد کردیا ہے، مجھے  پیٹرول میں 50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر اضافےکی تجویز دی گئی، ایسے حالات میں مزید اضافہ کرنا عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کرتا.


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *