وزیر اعظم شہباز شریف نے بدلتی علاقائی اور عالمی صورتحال کے پیش نظر اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں قومی سطح پر اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
اجلاس میں کون شریک ہوگا؟
ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
قومی کفایت شعاری پالیسی زیر غور
اجلاس میں قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری پر غور کیا جائے گا جبکہ ملک کی مجموعی انتظامی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
ممکنہ اہم تجاویز
اجلاس میں توانائی اور اخراجات کم کرنے کے لیے کئی تجاویز زیر غور آئیں گی جن میں سرکاری اجلاس زوم کے ذریعے آن لائن کرنے کی تجویز سامنے آ ئی ہے۔ سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی جبکہ اسکول اور کالجوں میں آن لائن کلاسز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان اتفاق رائے سے اہم معاشی اور انتظامی فیصلے متوقع ہیں۔













Leave a Reply