وزیراعظم کی خلیجی ممالک کو اشیائے خورونوش کی فراہمی کی ہدایت


وزیراعظم شہباز  شریف نے خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خورونوش کی فراہمی اور ان کے غذائی تحفظ کا خیال رکھنےکی ہدایت کردی۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں  خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر ملک میں غذائی صورتحال اور وافر اشیاء کی برآمدت کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو ملک میں موجود اشیائے  خورونوش کے موجودہ ذخائر اور  پیداوار پر  بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اشیائے خورونوش کا وافر ذخیرہ موجود ہے، کسی چیز کی قلت نہیں ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں زرعی اجناس،گوشت،پولٹری، ڈیری اور سی فوڈ میں برآمدکی وسیع استعداد ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ  ملکی غذائی ضروریات کے لیے اشیائے خورونوش کی طلب و رسد کی مکمل نگرانی کی جائے، عالمی سپلائی چینز  متاثر ہونے  سے خطے میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد کی استعداد  بڑھی ہے، خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خورونوش کی فراہمی اور ان کے غذائی تحفظ کا خیال رکھا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  وافر اشیائے خورونوش کی خلیجی ممالک میں برآمد کے لیے جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، برادر خلیجی ممالک میں اشیائے خورونوش برآمد کرتے وقت اعلیٰ معیار یقینی بنایا جائے،  پی این ایس سی خلیجی ممالک میں اشیائے خورونوش برآمد کرنے کے لیے ضروری  اقدامات کرے۔

وزیراعظم نے  ایک کمیٹی بنانےکی ہدایت کی  جو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے گی۔وزیراعظم نے خلیجی ممالک میں تعینات سفیروں و ٹریڈ افسران کو متحرک رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *