وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کے جائزہ اجلاس میں چار روزہ ورکنگ ویک نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے دفاتر اب پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری دفاتر میں چھٹی ہوگی۔
تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ
نوٹیفکیشن کے مطابق:
کی تنخواہوں میں دو دن کے برابر کٹوتی کی جائے گی۔
یہ کٹوتی رضاکارانہ بنیاد پر وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں کے افسران پر لاگو ہوگی۔
تاہم یہ فیصلہ صحت اور تعلیم کے شعبے پر لاگو نہیں ہوگا۔
خصوصی کمیٹی قائم
اجلاس میں عالمی اور ملکی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔
یہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لے کر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔
کفایت شعاری کے مزید اقدامات
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ:
-
تمام وزارتیں کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عمل کریں
-
بند کی گئی سرکاری گاڑیوں کی تصاویر کابینہ ڈویژن کو بھیجی جائیں
-
ورک فرام ہوم پالیسی کو مؤثر بنانے کیلئے ہر وزارت اپنی رپورٹ وزیراعظم آفس کو پیش کرے
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ سنگین عالمی حالات کے باوجود ملکی معیشت کو مستحکم رکھا جائے۔













Leave a Reply