وزیر دفاع خواجہ آصف کا افغان طالبان کے جھوٹے الزامات پر سخت ردعمل


وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر سخت ردعمل جاری کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسکول کے بچوں اور مساجد میں نمازیوں کے قاتل یقینی طور پر اسپتال میں داخل ہو کر مریضوں کو قتل کرنے اور پھر بین الاقوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے پاکستان پر الزام لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ افغان طالبان رجیم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دہشتگردوں کے ساتھ ہے یا پاکستان کے ساتھ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، افغانستان میں دہشتگردوں یا افغان طالبان رجیم کے انفرا اسٹرکچر پر حملے کیے گئے، پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ افغان طالبان رجیم نے اسپتال پر حملے کا جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی جہاں ہم نے حملہ کیا وہاں ایمونیشن رکھا گیا تھا، وہاں دھماکے ہونا اس کا ثبوت ہے، آپریشن غضب للحق کے اہداف واضح ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے کابل اور ننگرہار میں کامیاب فضائی حملے کیے، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ کیا۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ نے اس سے پہلے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز پر حملے میں چار سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *