
(24نیوز) پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی مینیجمنٹ کے حقوق کے لئے نیلامی کی شاندار تقریب میں بولی بڑھ کر 2 ارب 45کروڑ روپے تک پہنچی اور ملتان سلطانز دو ارب پینتالیس کروڑ روپے میں بِک گئی۔ ولی ٹیکنالوجیز نے ملتان سلطانز کی مینیجمنٹ کے حقوق خرید لئے۔
ملتان سلطانز کی نیلامی کے لئے پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے بولی ایک ارب 82 کروڑ روپے سے شروع کروائی تھی۔
دو ارب پچیس کروڑ روپے کی بولی پارٹیکل ایگنائیٹرز نے لگائی. اس کے جواب میں سی ڈی وینچر نے 2 ارب 26 کروڑ کی بولی لگا دی۔ ٹائم آؤٹ ہوا اور اس کے بعد پارٹیکل ایگنائیٹرز کی طرف سے بولی بڑھا کر 30 کروڑ ہو گئی۔ اس کے جواب میں سی ڈی وینچرز نے یک مشت پانچ کروڑ روپے برھا کر 2 ارب 35 کروڑ روپے کی بولی لگا دی۔ اس کے جواب میں ولی ٹیکنالوجی نے 245 کروڑ روپے بولی لگا دی۔ اس بولی کے آنے کے بعد سی ڈی وینچرز کی طرف سے پانچ منٹ کا ٹائم آؤٹ لیا گیا۔ یہ وقت گزرنے کے بعد سی ڈی وینچرز نے مزید بولی نہیں دی اور ٹیم 2 ارب 45 کروڑ روپے میں نیلام ہو گئی۔
آکشن کا عمل آگے بڑھنے پر ایک بڑی پارٹی ایم نیکسٹ بولی کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
ملتان سلطانز کی بولی ایک سو 82 کروڑ روپے سے شروع ہوئی تھی۔
پہلی بولی سی ڈی وینچرز ن کی طرف سے آئی تھی۔ انہوں نے 183 کروڑ بولی لگائی۔ اس کے جواب میں ولی ٹیکنالوجی نے ایک سو 90 کروڑ بولی لگادی۔ اس کے بعد سی ڈی وینچرز نے 191 کروڑ روپے بولی لگادی۔
بڑھتے بڑھتے دو سو پانچ کروڑ روپے بولی لگادی گئی جس کے جواب میں سی ڈی وینچرز نے دو سو چھ کروڑ روپے بولی لگادی۔
اس مرحلہ پر اییم نیکسٹ نے ٹائم آوٹ لے لیا۔
ولی ٹیکنالوجی نے دو ارب سات کروڑ روپے بولی لگادی۔
پارٹیکل ایگنائیٹرز نے دو ارب 14 کروڑ روپے بولی لگادی۔
سی ڈی وینچرز نے آگے بڑھ کر دو ارب 15 کروڑ روپے بولی لگادی۔
پارٹیکل ایگنائیٹرز نے مزید بڑھ کر دو ارب 18 کروڑ روپے بولی لگادی۔
سی ڈی وینچرز نے دو ارب 19 کروڑ روپے بولی لگادی۔ اس کے جواب میں ولی ٹیکنالوجی نے دو ارب 20 کروڑ روپے بولی لگادی۔
پارٹیکل ایگنائیٹرز نے دو ارب 25 کروڑ روپے بولی لگادی
اس کے جواب میں سی ڈی وینچر نے 2 ارب 26 کروڑ کی بولی لگا دی
پارٹیکل ایگنائیٹرز نے پانچ منٹ کا ٹائم آوٹ لے لیا .
طہیر عباس، محسن نقوی اور نجم سیٹھی بھی موجود
آکشن میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی موجود ہیں، لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس بھی ملتان کے آکشن کے موقع پر آئے۔ لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی ایکسپو سنٹر لاہور میں ہونے والی آکشن میں شریک ہیں۔
پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی میں پانچ بڈرز شریک ہیں۔ ملتان کی ٹیم کی نیلامی کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کُل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔












Leave a Reply