ومبلڈن ٹینس ویڈیو ریویو سسٹم متعارف کرانیکا فیصلہ



(24 نیوز)ومبلڈن ٹینس میں پہلی بار ویڈیو ریویو سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ومبلڈن ٹینس میں  اب کھلاڑیوں کو چیئر امپائر کے مخصوص فیصلوں کو چیلنج کرنے کی اجازت ہوگی۔

ویڈیو ریویو کی سہولت سینٹر کورٹ اور کورٹ نمبر ون کے تمام میچز پر ہوگی، دیگر چار شو کورٹس میں سنگل کے مقابلوں میں ریویو دستیاب ہوگا۔

الیکٹرانک لائن کالنگ کے بعد لائن ججز کا کردار پہلے ہی ختم کیا جا چکا ہے، کھلاڑی الیکٹرانک لائن کالنگ کے فیصلوں کو چیلنج نہیں کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں:آسٹریلین کرکٹر اسٹیو سمتھ پی ایس ایل کے منتظر

گیند کے ڈبل باؤنس یا ریکیٹ جسم سے لگنے جیسے فیصلوں پر ریویو لیا جا سکے گا، کھلاڑیوں کے لیے ریویو کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ 

پوائنٹ کے اختتام پر بھی “ہنڈرنس” کی شکایت پر ریویو ممکن ہوگا۔

واضح رہے کہ یو ایس اوپن 2023 اور آسٹریلین اوپن 2025 سے یہ سسٹم پہلے ہی نافذ کر چکے ہیں۔

اے ٹی پی ٹور میں آئندہ سیزن تک تمام ایونٹس میں ویڈیو ریویو متعارف کرا دیا جائے گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *