ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس سی پی آئی 2025 جاری کردیا


2024 کے مقابلے میں پاکستان کا مجموعی اسکور ایک درجہ بہتری کے ساتھ 28 تک پہنچ گیا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ 136 ویں پوزیشن حاصل کی۔

2025 میں بھی گزشتہ چار سالوں کی گڈ گورننس اور مسلسل ادارہ جاتی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان کے مجموعی اسکور میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نہ صرف پبلک سیکٹر اور انتظامی بدعنوانی بلکہ قانون ساز اداروں اور عدلیہ میں بدعنوانی کے اعشاریوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔

خصوصاً انتظامی بدعنوانی اور عدالتی کرپشن سمیت اہم اعشاریوں میں پانچ پوائنٹس تک کی بہتری آئی۔

2024 کے مقابلے میں 2025 میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں دو مزید ممالک کا سروے بھی شامل کیا۔

2024 میں 180 جبکہ 2025 میں 182 ممالک کا سروے کیا گیا۔

2021 سے 2025 تک پاکستان میں بدعنوانی کے تاثر میں نمایاں کمی نوٹ کی گئی۔

گزشتہ چار سالوں میں پاکستان کی پوزیشن میں چار درجہ بہتری آئی۔

پاکستان نےگزشتہ چار سالوں میں بدعنوانی کے خاتے کے لئے ٹھوس اور مربوط اقدامات کئے۔

اس سے پہلے دسمبر 2025 میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے بھی اپنی سالانہ رپورٹ شائع کی تھی جس کے مطابق تین میں سے دو شہریوں کو سرکاری اداروں میں کبھی بھی بدعنوانی یا بے ضابطگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

گزشتہ ہفتے ایف پی سی سی آئی کے تعاون سے IPSOS کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق 67 فیصد پاکستانیوں کو بدعنوانی اور 76 فیصد کو اقربا پروری کا کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا۔

رپورٹ میں دنیا بھر کے ممالک میں بدعنوانی کے تاثر کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ میں 2024 کے مقابلے میں 180 کی بجائے 182 ممالک میں بدعنوانی کے تاثر کا جائزہ لیا گیا۔

گزشتہ سال پاکستان کے 135 سرکاری اداروں نے 600 سے زیادہ کامیاب اصلاحات کیں جس کی تفصیلات گزشتہ روز پاکستان ریفارمز رپورٹ میں جاری کی گئیں۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے عالمی سطح پر بدعنوانی کے تاثر کو زائل کرنے کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات پر زور دیا واضح رہے کہ گزشتہ چار سالوں میں پاکستان ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے بدعنوانی کے تاثر میں چار درجے نمایاں بہتری لانے میں کامیاب رہا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *