
( ویب ڈیسک )بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ ٹریننگ کے دوران چل بسے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ محبوب علی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، وہ میچ سے قبل گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروا رہے تھے۔
محبوب علی کو موقع پر سی پی آر دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، انہیں گراؤنڈ سے ایمبولینس کے ذریعےہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشز میں شکست، سٹیو سمتھ اہم اعزاز سے محروم
واضح رہے کہ آج سلہٹ میں ڈھاکا کیپیٹلز اور راج شاہی واریئرز کے درمیان میچ بھی کھیلا گیا۔












Leave a Reply