
(24نیوز) بلیک کیپس کے ٹم سیفرٹ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ٹاپ سکورنگ بیٹر ر بن گئے۔ انہوں نے پہلے میچ میں 65 رنز بنائے تھے۔ آج چنائی کے وینکھڈے سٹیڈیم میں متحد ہ عرب امارات کے ساتھ میچ میں جب ان کے 39 رنز ہوئے تو وہ ورلڈ کپ میں ٹاپ سکورنگ بیٹ بن چکے تھے۔ میچ کے اختتام تک سیفرٹ نے 89 رنز بنا لئے۔ یہ میچ نیوزی لینڈ بڑے مارجن کے ساتھ جیت گیا۔
سری لنکا اور انڈیا میں ہو رہے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آج شام تک ٹاپ سکورنگ بیٹر سکاٹ لینڈ کے جارج مونسے 103 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورنگ بیٹ تھے۔ انہوں نے یہ مجموعہ ایک اننگز کھیل کر بنایا۔ دوسرے نمبر پر نیدر لینڈز کے بیس ڈی لیڈے 102 رنز کے ساتھ تھے، انہوں نے بھی ایک ہی میچ کھیلا ہے۔ تیسرے نمبر پر بھارت کے سوریا کمار یادو تھے جس نے 85 رنز بنائے ہیں۔
آج شام نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹ ٹم سیفرٹ کو اپنی ٹی توینٹی ورلڈ کپ کی دوسری اننگ کھیلنے کے لئے بھیجا گیا تو انہوں نے یو اے ای کے باؤلرز کی اچھی پٹائی کی اور تیزی کے ساتھ 39 رنز بنا لئے۔ سیفرڈ نے آج تقریباً دو رنز فی بال کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلا۔
متحدہ عرب امارات کےکیپٹن وسیم نے آج میچ میں ٹاس جیت لیا تھا اور پہلے خود بیٹنگ کرنے کی آپشن لی تھی۔ بیس اوورز میں امارات کے 6 بیٹر آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 173 رنز بنائے۔ بلیک کیپس نے یہ مجموعہ کوئی وکٹ گنوائے بغیر بنا لیا۔ بلیک کیپس کے ۔ ۔175 رنز میں ٹم سیفرٹ کے 89 رنز ہیں اور باقی 84 رنز فن ایلین نے بنائے، دو رنز ایکسٹرا ہوئے۔ ٹیم سیفرٹ نے اپنے 89 رنز 42 گیندوں سے بنائے ہیں۔ اب ان کا مجموعی سکور 154 رنز ہو چکا ہے












Leave a Reply