آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں ایونٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
اس ٹیم میں پاکستان کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے دو سنچریاں اسکور کیں اور مجموعی طور پر تین سو سے زائد رنز بنائے۔
ٹیم کی قیادت جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر ایڈن مارکرم کو سونپی گئی ہے جبکہ ان کے ہم وطن فاسٹ بولر لنگی این گیڈی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز اور ایونٹ کے بہترین کھلاڑی سنجو سیمسن کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ بھارتی کھلاڑی ایشان کشن، ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
انگلینڈ کے ول جیکس اور لیگ اسپنر عادل رشید بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر اور زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزربانی کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔













Leave a Reply