ٹیم سیالکوٹ نے فرنچائز کیلئے5 نام شارٹ لسٹ کر لئے کونسے نام تجویز کئے گئے؟جانیے  



(24نیوز)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )گیارویں ایڈیشن کیلئے ٹیم سیالکوٹ نے فرنچائز کے حتمی نام کے لیے 5 نام شارٹ لسٹ کر لیے۔ 

ذرائع کے مطابق شارٹ لسٹ کیے گئے ناموں میں فالکنز ،سٹالینز، شاہین، تھنڈرز اور سِکسرز شامل ہیں۔

فرنچائز کی جانب سے باضابطہ ٹیم نام اور لوگو کا اعلان جلد متوقع ہے،اعلان کے بعد پی ایس ایل میں سیالکوٹ کی شناخت کو حتمی شکل مل جائے گی۔ 

شائقین کرکٹ  اعلان کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں  :  انٹر اور میٹرک کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم : پرائیویٹ اسکولز نے بڑا مطالبہ کردیا  





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *