ٹیم کی توجہ ورلڈ کپ جیتنے پر مرکوز ہے, شاداب خان نے فینز کو خوشخبری سنادی



(ویب دیسک) گرین شرٹس کے ایور گرین آل راؤنڈر شاداب خان نے فینز کو خوشخبری سنائی ہے کہ ٹیم کی توجہ ورلڈ کپ جیتنے پر مرکوز ہے۔ روایتی حریف سے شکست نے ٹیم کے مورال پر کچھ اثر نہیں کیا۔ 

کولمبوکے سنہالیز کلب سٹیڈیم میں نمیبیا سے آخری گروپ میچ  میں سخت جان حریف کو  آؤٹ کلاس کر دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا،  ایک میچ پر بہت باتیں ہورہی ہیں، ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں، ورلڈکپ جیتنے پر ہے۔
 آج سہ پہر کولمبو میں نمیبیا کے ساتھ میچ میں گرین شرٹس نے  102 رنز سے کامیابی حاصل کر کے دکھایا کہ ان کی پرفارمنس وہی ہے جس کی توقع لے کر وہ کولمبو گئے تھے اور ایک شکست سے ٹیم کے مورال کا کچھ نہیں بگڑا۔

آل  راؤنڈر شاداب خان نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک میچ پر بہت باتیں ہو رہی ہیں، ہمیں وہ میچ جیتنا چاہیے تھا،  لیکن ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں،ورلڈ کپ جیتنے پر ہے۔

ہم نے ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرایا ہوا ہے

گرین شرٹس پر اندھا دھند تنقید کرنے والوں کے متعلق سوال کے جواب میں شاداب نےکہا کہ سابق کرکٹرز کی اپنی رائے ہے، وہ لیجنڈز رہے ہیں۔ لیکن شاداب نے یاد دلایا کہ ورلڈ کپ میں وہ بھی وہ کچھ نہیں کر سکے تھے جو ہم کر چکے ہیں۔  ہم نے ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرایا ہوا ہے۔

شاداب نے کہاکہ ہم پراسیس پر عمل کر  رہے ہیں، ہم جو اچھی چیزیں کرتے آرہے ہیں، ہمیں ان کو جاری رکھنا ہوگا۔ ہمیں اسی طرح بیٹنگ کرنا ہوگی۔ صاحبزادہ فرحان اچھی فارم میں ہیں۔

شاداب نے کہا،  سپر 8  راؤنڈ مشکل ہوگا ۔ تمام میچ پریشر والے میچ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: سینئیرصحافی، 24نیوز انگلش کے اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹر طاہر نصیر ڈوگر اللہ کو پیارے ہو گئے 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، کنڈیشنز کے لحاظ سے تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔  ایسا نہیں کہ ہم زیادہ تجربات کر رہے ہیں۔  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ آل راؤنڈز ہی ہوتے ہیں۔

آج کے میچ میں شاداب نے  3 چھکوں، 1 چوکے کی مدد سے  22  گیندوں سے 36 رنز بنائے۔  شاداب خان نے19رنز کے عوض 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔عثمان طارق نے 16 رنز دےکر 4کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ پلئیر آف دی میچ صاحبزادہ فرحان رہے۔ انہوں نے  58 گیندوں سے  100 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: عثمان طارق، صاحبزادہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بہترین بیٹرز، باؤلرز کے ٹیبل پر اوپر، بھارت غائب 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *