ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سپر 8 میچ پر بارش کا سایہ


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ پر بارش کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ دونوں ٹیمیں کل بروز ہفتہ کولمبو کے تاریخی میدان آر پریماداسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ میچ سپر 8 مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم سری لنکا میں جاری دیگر مقابلوں کی طرح اس میچ پر بھی موسمی خطرات منڈلا رہے ہیں۔

 کتنی بارش کا امکان ہے؟

موسمیاتی ادارے  کے مطابق کولمبو میں میچ کے روز بارش کا 74 فیصد امکان ہے جبکہ تیز ہواؤں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 ریزرو ڈے ہوگا یا نہیں؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا۔

اگر بارش کے باعث دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز پانچ اوورز بھی مکمل نہ کر سکیں تو میچ منسوخ قرار دیا جائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

 پاکستان کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟

کرکٹ ماہرین کے مطابق:

  • پوائنٹس کی تقسیم سیمی فائنل کی دوڑ کو پیچیدہ بنا سکتی ہے

  • نیٹ رن ریٹ کی اہمیت بڑھ جائے گی

  • ایک مکمل میچ نہ ہونے کی صورت میں گروپ کی صورتحال بدل سکتی ہے

شائقین کرکٹ اس سنسنی خیز مقابلے کے منتظر ہیں، تاہم نظریں اب آسمان پر بھی لگی ہوئی ہیں۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *