
( ویب ڈیسک ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے 13ویں میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کر لیا ۔
افغان ٹیم اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کےبعد اب عملی طور پر ڈو اور ڈائی صورتحال میں پہنچ چکی ہے۔
آج کے ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کی صورت میں کینیڈا اور متحدہ عرب امارات کے خلاف ممکنہ فتوحات بھی افغانستان کو سپر ایٹ مرحلے تک نہیں پہنچا سکیں گی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف آج افغانستان کے لیے یہ مقابلہ آسان نہیں ہوگا، ماضی میں دونوں ٹیمیں اب تک تین مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آمنے سامنے آ چکی ہیں اور ہر بار کامیابی جنوبی افریقہ کے حصے میں آئی ہے۔
سال 2024 کے ایڈیشن میں افغانستان کی 56 رنز پر آؤٹ ہونے کی تلخ یادیں اب بھی تازہ ہیں، جب جنوبی افریقہ نے ہدف محض ایک وکٹ کے نقصان پر 9 ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔











Leave a Reply