ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع،پاکستان اور بھارت کا میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا



 (ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سب سے بڑے مقابلے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ روایتی حریفوں کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا جہاں بادلوں کے بھی برسنے کا امکان ہے۔ 

بھارتی ٹیم کے پاس بیٹنگ کا ہتھیار ہے تو پاکستانی شاہین بولنگ سے وار کریں گے۔ کولمبو میں آج بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں مہارت کا استعمال اور اعصاب کا امتحان اور صلاحیتوں کا اظہار ہوگا۔ 

گرین شرٹس نے ہلکی بوندا باندی کے ساتھ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور اور مکمل پریکٹس کی۔ 

بھارتی ٹیم نے بھی ٹریننگ کی اور پاکستان کے مسٹری سپنر عثمان طارق کا مقابلہ کرنے کیلئے اُن کے نیٹ پر بولرز نے عثمان طارق کے انداز میں بیٹرز کو بولنگ کروائی تاہم بارش کے سبب بھارتی ٹیم پریکٹس مکمل نہیں کرسکی۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی فتحیاب ٹھہریں، تاہم آج کے میچ کی فاتح ٹیم گروپ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کس کا پلڑا بھاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم ریکارڈ کے اعتبار سے پاکستان پر حاوی ہے، دونوں ٹیمیوں کے درمیان اس فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں 8 مقابلے ہوئے جس میں سے 7 بھارت نے جیتے ہیں، صرف ایک میں پاکستان کو فتح ملی ہے۔

 
 
 
 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *