ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026:پاکستانی ٹیم پہلا میچ ہالینڈ کیخلاف کولمبو میں کھیلے گی



(روزینہ علی )پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 مہم کا آغاز ہفتہ سے کرے گی، ٹیم پہلا میچ ہفتے کو نیدرلینڈز کے خلاف کولمبو میں کھیلے گی، پاک نیدرلینڈز میچ سنہالی سپورٹس کلب میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا ۔

سلمان علی آغا پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گے ، سلمان آغا اب تک 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی کپتانی کر چکے ہیں، سلمان آغا کی قیادت میں پاکستان نے 43 میں سے 27 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں۔

ایشیا کپ 2025 کے بعد پاکستان نے 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 10 فتوحات حاصل کیں ، پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کو تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا ،پاکستانی ٹیم نے کولمبو میں دو بھرپور ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا ۔

سلما ن علی آغا نے کہا کہ ہم ہر میچ میں بہترین کھیل پیش کر کے ٹرافی جیتنا چاہتے ہیں، پاکستان اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 51 میچز کھیل کر 30 جیت چکا ہے ،پاکستان 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چیمپئن بھی بن چکا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کے سولر لگ چکے: نیپرا حکام





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *