
(24 نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے 16 ویں جبکہ آج کے پہلے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
پالیکیلے میں کھیلے جارہے میچ میں عمان کے کپتان کا ٹاس جیت بولنگ کرنے کے فیصلے پر کہنا تھا کہ صبح میں ہلکی نمی ہوتی ہے جس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
جتندر سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ٹیسٹ پلیئنگ نیشنز کے خلاف کھیلنے کے مواقع کم ہی ملتے ہیں تو یہ ایک اچھا موقع ہے۔
عمان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئی ہیں، جے اوڈیڈرا اور محمد ندیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: سری لنکا میں قومی ٹیم کو پاکستانی شیف کی خدمات حاصل
سری لنکن کپتان دسن شناکا کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنے پر خوش ہیں۔
بدقسمتی سے چیمپئن بولر ہسارنگا ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ ہیمانتھا کو شامل کیا گیا ہے۔
دوسری طرف آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے جس میں اٹلی کا نیپال دوپہر اڑھائی بجے جبکہ تیسرے میچ میں نمیبیا کی ٹیم بھارت کا سامنا کرے گی۔











Leave a Reply